صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لینے سے معذرت کرلی
12:28 PM, 18 Apr, 2022
صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لینے سے معذرت کرلی . ذرائع کے مطابق چیرمین سیںٹ صادق سنجرانی وفاقی وزرا سے حلف لیں گے . چیرمین سینٹ وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت سے حلف لیں گے. اس سے قبل خبر آئی تھی کہ وفاقی کابینہ کے معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ وزیر اعظم آفس نے کابینہ کی حلف برداری کےلئے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا. پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج 36 رکنی وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی، ن لیگ کے 14،پی پی 11 جے یو آئی کے 4 دیگر جماعتوں کے 7 وزراء ہونگے. واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے بھی حلف نہیں لیا تھا .