’ووٹ کا حق چھیننے والی پارلیمان کا ہر ممبر عوام کا مجرم ہے‘

11:26 AM, 18 Apr, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایسی پارلیمان اور حکومت جو لوگوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی قرار دادیں منظور کرے اس کا ہر ممبر عوام کا مجرم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے لکھا کہ وکلا نے آج ایک بار پھر حکومتی ٹاؤٹوں کا منہ کالا کر کے یوم سیاہ منایا ہے ، حکومتی وکلا کی یوم سیاہ منانے کی اپیل بری طرح ناکام ہوگئی ہے ، معمول کے مطابق ملک بھر میں وکلا عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف مہم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، جن جج صاحبان کو جونیئر کہا جا رہا ہے وہ پاکستان کے چند سب سے بڑے ججز ہیں ۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ ان (ججز) کا تجربہ، علم، ہائی کورٹ میں ان کا رویہ اور کام ان کے میرٹ کی گواہی ہے، حکومت میڈیا میں اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے شروع کی گئی مہم بند کرے ۔
مزیدخبریں