اسٹیٹ بینک نےفنڈزجاری نہیں کیے،الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع
03:54 PM, 18 Apr, 2023
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نےفنڈزجاری نہیں کیے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج فنڈز کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے رقم ٹرانسفر نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن نے فنڈز کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھی رقم منتقلی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے الیکشن کمیشن کو دی گئی دوسری ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہو چکی ہے۔