ٹک ٹاک نے ' animated ویڈیو اسٹیکرز' کا فیچر متعارف کرادیا
09:45 PM, 18 Apr, 2023
لاہور: معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں خاموشی سے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا ایپ میں ڈائریکٹ میسجز کے لیے animated ویڈیو اسٹیکرز کا فیچر فروری میں متعارف کرایا گیا تاہم کمپنی کی جانب سے اب سے کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو اسٹیکرز GIF تصاویر کی طرح کام کرتے ہیں ، صارفین ان کو خود بھی تیار کر کے دوستوں کے سینڈ کر سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے کمپنی نے بتایا ہے کہ صارفین خود انہیں تیار کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ دیگر افراد کی جانب سے اپ لوڈ کیے گئے ویڈیو اسٹیکرز کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔