خوشخبری، بڑی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی

01:07 PM, 18 Apr, 2024

ویب ڈیسک : چیری نے اپنی کراس اوور ایس یو وی ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیری نے پاکستان میں آپریشن کے دو سال مکمل کر لیے ہیں، اس دوران آپ سب کو ہماری ٹیم کے ایک لازمی حصے کے طور پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

اس عظیم سنگ میل کو عبور کرنے پر گندھارا آٹوموبائلز لمیٹڈ ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ نئی قیمت کا اطلاق 17 اپریل 2024 سے ہوگا۔ کمپنی نے ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں 849000 روپے کی کمی کی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 10399999 روپے سے کم ہو کر 9550000 روپے ہو گئی ہے۔

پچھلے دو مہینوں میں کمپنی کی جانب سے اپنی گاڑیوں پر یہ دوسری پیشکش ہے۔ اس سے قبل فروری 2024 میں کمپنی نے ایک پیشکش کا اعلان کیا۔ گندھارا نے پاکستان میں اپنی اس کراس اوور ایس یو وی کے دو ویرینٹس لانچ کیے ہیں۔ جن میں ٹیگو 8 پرو اور ٹیگو 4 پرو شامل ہیں۔

2019 میں پاکستان میں کِیا سپورٹیج کی کامیابی کے کامیاب آغاز کے بعد تقریباً ہر مقامی کار کمپنی نے اس سیگمنٹ میں اپنی نئی کار لانچ کی۔

مزیدخبریں