پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ، کرکٹر اعظم خان انجری کا شکار

02:38 PM, 18 Apr, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے اس دوران کرکٹر اعظم خان انجری کا شکار ہو گئے ہوئے اس وجہ سے ان کی میچ میں شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان  دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ، یہ تکلیف  بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی۔  

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔

اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف  میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد  پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم موسم کی صورتحال کے باعث بارش سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

اس دوران اعظم خان کی انجری ان کو آج کا میچ کھیلنے سے روک سکتی ہے۔ آج کے میچ میں ان کے علاوہ کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، محمد عامر، عماد وسیم ، محمد رضوان، صائم ایوب، افتخار احمد اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 

خیال رہے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو مواقع دیں گے، نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔ میچ میں نئے کامبی نیشن بھی آزمائیں گے۔ یہ سیریز ورلڈ کپ کے لیے پریکٹس فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں