وزیر اعلی پنجاب کے پروٹوکول کی گاڑی  کی مبینہ ٹکر ، نوجوان جاں بحق

03:31 PM, 18 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا آج نارووال وزٹ کے موقع پر ان کی پروٹوکول کی گاڑی کے ساتھ گاؤں چندووال کلاں میں حادثہ پیش آیا جس میں  نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

  پولیس ذرائع کے مطابق  تھانہ صدر کے علاقہ چندووال میں نوجوان ابوبکر۔حمزہ کے ساتھ جسڑکی طرف سے نارووال کی جانب آرہاتھا، جس کی سامنے سے آنے والے تیزرفتارٹویوٹا ڈالے سے موٹرسائیکل کی ٹکرہوگئی۔

حادثے کے نتیجہ میں ابوبکرجاں موقع پربحق ہوگیا۔ 

 متوفی نوجوان ابوبکرکے وارثان کی درخواست پر نارووال پولیس نے نامعلوم  ٹویوٹاڈالے کے ڈرائیورکے خلاف  مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب   وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر فوری مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے فوراً کاروائی کی ہدایت جاری کی ہے، وزیراعلی پنجاب نے گاڑی کی نشاندھی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے،قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں