چینی باشندوں کو سیکورٹی تھریٹس ،سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت 

03:46 PM, 18 Apr, 2024

(ویب ڈیسک ) محکمہ داخلہ پنجاب  کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز ، سی پی اوز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک ،نان سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجنیئرز ، چینی باشندوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت  کردی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز ،سی پی اوزکو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ  انڈسٹریل یونٹ ،تعلیمی اداروں ،سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ،رہنے والے چینی باشندوں کو   سیکورٹی سخت کی جائے ۔ 

کے پی کے میں چینی انجنیئرز پر حملوں جیسے واقعات سے بچاؤ کیلئے سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں