ویب ڈیسک: کینیڈا میں ہوئی فلمی اسٹائل میں سونے اور کرنسی کی سب سے بڑی چوری۔ اس واردات میں بھارتی اور پاکستانی ملوث نکلے۔
گزشتہ سال زیورخ سے ایک فلائٹ سے ساڑھے 22 ملین ڈالر کا سونا اور کرنسی کا کنٹینر ٹورانٹو پہنچا تو ائیرپورٹ کے اندر کارگو بولڈنگ سے ٹرک پر لاد کر چوری کر لیا گیا۔اس میں 20 ملین ڈالر کا خالص سونا اور ڈھائی ملین ڈالرز کے غیر ملکی کرنسی نوٹ شامل تھے۔
کینیڈا اور امریکا کی پولیس نے اس تاریخی واردات کی مشترکہ تحقیقات کیں اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائیں گئیں۔
ٹورنٹو کی مقامی پولیس کے مطابق ملزمان میں ایک ایئرلائن کا سابق اور موجودہ اہلکار بھی شامل ہے۔ پیل ریجنل پولیس کے سربراہ ڈیوریپاہ نے مذکورہ واردات کے ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائی ہیں۔
ملزمان میں پرمپال سدھو،سمرن پریت،کنگ میکلن،پرساد پرمالنگم،امیت جلوٹا،عماد چوہدری،علی رضا،آرچیت گروور اور ارسلان چوہدری شامل ہیں۔