دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات کی فہرست جاری، کیا کوئی پاکستانی شامل ؟

04:37 PM, 18 Apr, 2024

notype

ویب ڈیسک : امریکا کے معروف ہفت روزہ ’ ٹائم‘ نے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں شامل شخصیات کی درجہ بندی فنکار، قائدین، جدت طراز، آئیکونز اور پہل کرنے والوں کے طور پر کی گئی ہے۔

ہفت روزہ ٹائم نے اس حوالے سے تقریبات کا اعلان بھی کیا ہے جس میں ان بااثر شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ گالا میں معروف فنکار پرفارم بھی کریں گے۔

فنکاروں میں ڈوا لیپا، دیو پٹیل، ٹوئنٹی ون سیویج، عالیہ بھٹ، کولمین ڈومنگو، جینی ہولزر، ڈا وائن جوائے رینڈولف، لارین گروف، جیفری رائٹ، فانٹاسیا بورینو، لیزلی اوڈوم جونیر، لاٹویا روبی فریزیئر، الیکس ایڈلمین، جیمز مکبرائڈ اور بروک ہیڈلے شامل ہیں۔

آئیکونز (Icons) میں ٹاراجی پی ہینسن، کائلی منوگ، ایلیٹ پیج، برنا بوائے، مائیکل جے فاکس، تھیلما گولڈن، صوفیہ کوپولا، جینی ہرموسو، فرینک موگیشا، موٹاز ایزیزا، ساکشی ملک، مارک کیوبن، یاہاؤ میازاکی، سوزین سِمرڈ، جولین لوزینج اور روزینا فلیمر کالڈیرا شامل ہیں۔

ٹائٹنز (Titans) میں پیٹرک میہومز، ستیہ نڈیلا، ایجا ولسن، کیلی ریپا، جیک انٹونوف، تھاسُنڈا براؤن ڈکٹ، بیتھ فورڈ، وینگ چوانگفو، کیلی رابنسن، چزوکو اوئنو، جیسپر بروڈِن، لیری ایلیسن، جوآن کریووئیسیرٹ اور میکس ورسٹیپن شامل ہیں۔

لیڈرز (قائدین) میں یولیا نیولنیا، نرگس محمدی، ڈونلڈ ٹسک، ولیم لائی، گریگ ایبٹ، میرینا سِلوا، ولیم برنز، ای جین کیرول، رینا لی، ہاویئر ملئی، فرڈینینڈ ’بونگ بونگ‘ مارکوس، محمد عبدالرحمٰن الثانی، ایلیزا اسٹیفنک، ڈایانا سالازار مینڈیز، جیک اسمتھ، رچل گولڈبرگ پولن، اجے بنگا، گیوِن نیوزم، ولیم روٹو، جیورجیا میلونی، لی قیانگ، جگر شاہ، لارین بلوویلٹ اور اینڈری یرمک شامل ہیں۔

جدت طرازوں (Innovators) میں جینسن ہوانگ، مایا روڈولف، شآن فین، سِیا کولیزی، اکیکو اِواساکی، ینون کریز، ٹوری برچ، رچل ہارڈمین، کاتسوہیکو ہایاشی، ڈومینک کرین، ڈیو رِکز، کونی واکر، جولی سوئیٹ، جوناتھن اینڈرسن اور مرینہ تبسم شامل ہیں۔

پایونیئرز (پہل کرنے والے) میں امریکا فیریرام، لیزلے لوکو، اوفیلیا ڈاہی، کینیڈی اوڈیڈے، یوشوآ بینگیو، اسما خان، کیلی سایر پیٹریکوف اور نورا وائنسٹین، پریموڈا نٹراجن، جوئیل ہیبینر، سویتلانا موجسوف اور ڈین ڈرکر، سیم سیمبیرس، شیرون لیوینے اور اسٹیوارٹ آرکن شامل ہیں۔

مزیدخبریں