سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، بڑی کمی

06:16 PM, 18 Apr, 2024

ویب ڈیسک: سونے کی روز بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 سو روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 1700 روپے کمی سے 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا 1458 روہے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے کا ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں  سونے کی قیمت 17 ڈالرز کمی سے 2395 فی اونس ہوگئی۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 2780 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

مزیدخبریں