ایران حملے میں  ایٹمی پلانٹ کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

08:40 PM, 18 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ   ایران   میزائل او رڈرون حملے میں   اسرائیل کے ایٹمی پلانٹ کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

اسرائیلی اخبار  کے مطابق   اسرائیلی فوج کےفضائی دفاعی نظام نے ایران کے 84 فیصدڈرونز اور میزائل مار گرائے۔جبکہ حکام کی جانب سے  99 فیصد  انٹرسیپشن کا بتایا  گیا تھا۔

اخبار نے  دعویٰ کیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق  دیمونہ ری ایکٹر پر ایک حملہ براہ راست ہوا جبکہ دو حملے اطراف میں ہوئے۔

اخبار نے یہ بھی بتایا کہ  صحرائے نقب میں اسرائیلی فوجی اڈے پر چار  ایرانی میزائل گرے۔اسرائیل فوجی اڈے سے ایرانی میزائلوں کا ملبہ تو ملا ہے تاہم اسرائیلی دفاعی نظام کے انٹرسیپٹر میزائلوں کی کوئی باقیات نہیں ملی۔

یاد رہے کہ   ایران کی جانب سے ہفتے کی شب کو  دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں  اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل اور ڈرون داغے تھے۔

اس حوالے سے اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ  اس نے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر 99 فیصد میزائل اور ڈرون مار گرائے تھے۔

مزیدخبریں