پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،18 اگست 2021

07:46 AM, 18 Aug, 2021

اویس
شہدائے کربلا کو ہدیہ عقیدت ،ملک بھر میں آج 9 ویں محرم الحرام کے جلوس نکالے جا رہے ہیں،کراچی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گا،جلوس سے قبل مجلس بھی برپا ہو گی، اسلام آباد سے مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہوگا،پشاور اور ملحقہ علاقوں میں چھوٹے بڑے اٹھارہ ماتمی جلوس نکالے جائیں گے،سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات ،مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند شہدائے کربلا کی عزاداری اپنی انتہا کوپہنچ چکی،نو محرم منسوب ہے امام حسین علیہ السلام کے بڑے بیٹے حضرت علی اکبر سے جنہوں نے دین حق کی بقا کے لئےاپنی جان قربان کر دی ،ملک بھر میں مجالس عزاکا انعقاد سندھ کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کر دی،علماء کرام نے اخوت اور بھائی چارے کی تلقین کرتے ہوئے امن قائم رکھنے کی تلقین کردی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یوم عاشورہ پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،موبائل فون سروس عارضی طور پر ملتوی کی گئی ،سیکورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں،وزرات داخلہ صورتحال کی مانیٹرنگ کررہی ہے وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی،سابق صدر کے دل میں فتور تھا،وزیرداخلہ شیخ رشید کی نیوز کانفرنس،کہا پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش ناکام رہی، سرحدوں کی صورتحال معمول کے مطابق ہے،کسی کو پاکستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے
مزیدخبریں