’افغانستان سے تعلق ہے مگر افغانیوں کیلئے دعا کے سوا کچھ نہیں کر سکتی‘

06:00 PM, 18 Aug, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: بگ باس کی مقبول اداکارہ کا تعلق افغانستان سے نکل آیا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہ صرف افغان شہری ہیں بلکہ ان کو اپنی فیملی کے حوالے سے کافی فکر بھی ہو رہی ہے۔ رئیلٹی شو بگ باس کے 14ویں سیزن میں چیلنجر کے طور پر حصہ لینے والی عرشی خان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے تعلق رکھتی ہیں۔ افغانستان میں ان کے دوستوں اور رشتے داروں مقیم ہیں جن کے لیے وہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ خیال رہے کہ افغانستان پر طالبان کی جانب سے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ بہت سے افغان شہری اس صورتحال سے خائف ہو کر ملک سے نکل جانا چاہتے ہیں۔ جن لوگوں کے رشتہ دار یا دوست دیگر ممالک میں مقیم ہیں وہ ان کے لیے کافی پریشان ہیں۔ عرشی خان بھی اس صورتحال سے ڈر چکی ہیں۔ جس کا اظہار انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک افغان پٹھان فیملی سے ہیں۔ ان کا جنم افغانستان میں ہوا۔ بعدازاں خاندان کے ساتھ بھارت منتقل ہو گئیں۔ اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ افغان لوگوں کے لیے دُعا گو ہیں۔ خدا ان کی مدد کرے۔ ہم بے بس ہیں اور دعاؤں کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔
مزیدخبریں