’اشرف غنی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں‘

06:35 PM, 18 Aug, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: سابق افغان صدر اشرف غنی متحدہ عرب امارات میں موجود، یو اے ای حکومت نے اشرف غنی کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔ ترجمان اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اشرف غنی اور ان کے اہل خانہ کو انسانی بنیادوں پر خوش آمدید کہا گیا۔ اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے افغان صدر اور اہل خانہ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ خیال رہے کہ 15 اگست کو افغانستان میں طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا تھا جس کے پیش نظر اشرف غنی فرار ہو گئے تھے۔ اطلاعات تھیں کہ وہ تاجکستان میں ہیں مگر تاجک حکومت نے تردید کر دی۔
مزیدخبریں