آئی سی سی رینکنگ: کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

05:01 AM, 18 Aug, 2022

احمد علی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نمبر 1 پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔ نیدر لینڈ کے خلاف 74رنز کی بہترین اننگز کی وجہ سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن مستحکم ہو گئی اور بابر اعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی بیٹر امام الحق کا بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ فخر زمان بھی بدستور گیارہویں نمبر پر ہیں ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر اور بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ تیسرے، افغانستان کے مجیب الرحمان چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھی بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادیو ہیں اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔
مزیدخبریں