عمران‌خان دورہ کراچی ملتوی

11:31 AM, 18 Aug, 2022

احمد علی
عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی، کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا گیا، بارشوں کی پیش گوئی کے باعث جلسہ انتظامات میں پریشانی کا سامنا ہے. پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کاایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کا کل کا دورہ بارشوں کی پیشگوئی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کی پیش گوئی کے باعث جلسہ انتظامات میں پریشانی کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کراچی نے 19اگست کو شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کیا تھا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خطاب کرنا تھا۔
مزیدخبریں