اسلام آباد کورٹ: شہباز گل تشدد کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

11:56 AM, 18 Aug, 2022

احمد علی
اسلام آباد کورٹ نے شہباز گل تشدد کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی. جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ شہباز گل تشدد کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کررہے ہیں ، تشدد سے متعلق ابتدائی پولیس رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ جوڈیشل انکوائری کی ضرورت ہے یا نہیں؟اسلام آبادہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کا حکم دیدیا. جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل پر تشدد کی خبروں سے متعلق ابتدائی رپورٹ آئی جی اسلام آباد سے طلب کر لی. آئی جی کو پیر تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ آج کی سماعت کا تحریری آرڈر آدھے گھنٹے بعد جاری کیا جائے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلا کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت دے دی ہے. ریمانڈ پر ابھی تکنیکی طور پر وہ ہیں ہی نہیں اس لئے معطلی کی ضرورت نہیں، ہم اس معاملے پر تحریری حکمنامہ جاری کریں گے . واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ پمز ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق چار سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا۔ شہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کو سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد ہے۔ جس کے بعد ان کا فوراً ای سی جی کیا گیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا ہے کہ شہباز گل کا ایکس رے ، یورک ایسڈ، خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے۔ شہباز گل کو کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکار ہے۔ ان کے مزید طبی معانے کہ ضرورت پڑ سکتی ہے۔
مزیدخبریں