تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر جلسوں کا اعلان

12:38 PM, 18 Aug, 2022

احمد علی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا، عمران خان ملک کے 17 شہروں میں عظیم الشان جلسوں سے مخاطب ہونگے. تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ21 اگست بروز اتوار راولپنڈی میں عمران خان بڑے جلسہ عام سے مخاطب ہونگے ، 24 اگست بروز بدھ ہری پور میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا،عمران خان خطاب کریں گے، 26 اگست بروز جمعہ کراچی میں عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، 27 اگست ہفتے کے دن سکھر میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا،عمران خان خطاب کریں گے. 28 اگست کو بروز اتوار عمران خان پشاور میں پاور شو سے مخاطب ہونگے، 29 اگست پیر کے روز جہلم میں تحریک انصاف کا جلسہ منعقد ہو گا،عمران خان مخاطب ہونگے، 31 اگست بروز بدھ عمران خان اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، یکم ستمبر بروز جمعرات سرگودھا میں تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا،عمران خان خطاب کریں گے، 2 ستمبر بروز جمعہ عمران خان گجرات میں جلسے سے مخاطب ہونگے. 3 ستمبر ہفتے کے دن چئیرمین تحریک انصاف بھاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، 4 ستمبر بروز اتوار عمران خان فیصل آباد میں جلسے میں عوام سے مخاطب ہونگے، 6 ستمبر بروز منگل تحریک انصاف مردان میں پاور شو کرے گی،عمران خان عوام سے مخاطب ہونگے، 7 ستمبر بروز بدھ عمران خان بہاولنگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، 8 ستمبر جمعرات کے دن عمران خان ملتان میں عوامی اجتماع سے مخاطب ہونگے، 9 ستمبر بروز جمعہ عمران خان شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، 10 ستمبر بروز ہفتہ عمران خان گجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،11 ستمبر بروز اتوار عمران خان کوئٹہ میں عوامی جلسے سے مخاطب ہونگے.
مزیدخبریں