بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

02:01 PM, 18 Aug, 2022

احمد علی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بابر اعظم 2018 کے آغاز سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے یہ کارنامہ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے جانےوالے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 74 رنز بنانے کے بعد انجام دیا گیا۔ بابر اعظم نے 2018 سے لے اب تک 7623 رنز بنائے ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے 7472 رنز بنائے۔اس فہرست میں انگلش ٹیم کے جو روٹ 7255 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
مزیدخبریں