نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج کابینہ کا پہلا اجلاس بلا لیا

01:41 PM, 18 Aug, 2023

احمد علی
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ شہباز شریف حکومت کے جانے کے بعد گذشتہ روز 17 اگست کو نگراں کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جس کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پہلا اجلاس آج بلالیا ہے۔ کابینہ اجلاس کی صدارت نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکریں گے، جس میں ملکی معاشی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ گذشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدرمملکت عارف علوی نے کابینہ سے حلف لیا تھا۔حلف اٹھانے والوں میں شمشاد اختر، احمد عرفان اسلم، شاہد اشرف تارڑ اور سرفراز بگٹی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر گوہراعجاز ، محمد علی اور انیق احمد نے بھی حلف لیا۔ نگراں کابینہ میں جلیل عباس جیلانی ، جمال شاہ، سید انور علی حیدر اور مرتضیٰ سولنگی بھی شامل ہیں۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں ڈاکٹر ندیم جان، مدد علی، خلیل جارج اور محمد سمیع سعید بھی شامل ہیں۔ ائیر مارشل (ر) فرحت حسین، احد خان چیمہ ، وقار مسعود خان، مشعال حسین ملک، جواد سہراب ملک، وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ، وصی شاہ، ڈاکٹر جہانزیب خان اور سیدہ عارفہ زہرہ بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہیں.
مزیدخبریں