اے لیول امتحانات :کیمبرج کے دوبارہ امتحان اکتوبر میں ہونگے

05:58 PM, 18 Aug, 2023

احمد علی
لاہور: کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم میں کیمبرج امتحانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا، کیمبرج کی کنٹری ڈائریکٹر عظمی یوسف، آئی بی سی سی کے چیئرمین سمیت متعلقہ سکولز کے سربراہان نے شرکت کی۔ اداروں کے سربراہان نے اے لیول امتحانات بارے شکایات کے انبار لگا دیے۔ کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا، بعض طلبا 10، 11 اور 12 مئی 2023 کو امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے کچھ مضامین کے امتحانات میں شرکت نہ کرسکے، کیمبرج دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لے گا۔ برٹش کونسل لاجسٹکس کی کم لاگت کا منصوبہ فراہم کرے گی۔ انفرادی کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی، وزرات کی جانب سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے اس معاملے پر میٹنگز بھی کی جائیں ، اسکول کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی درخواستیں کیمبرج کو جمع کرائیں گے اور اسکول ایسی درخواستوں کے اخراجات کا 80% برداشت کریں گے۔ ، 20% اخراجات والدین برداشت کریں گے۔ دوبارہ تشخیص کے نتیجے میں گریڈز تبدیل ہونے کی صورت میں پوری فیس کی واپسی کی جائے گی۔
مزیدخبریں