اب تک کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟جانئے

10:11 AM, 18 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جولائی سے 17 اگست تک مزید 32 ہزار 200 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔افغانستان روانگی کے لیے 674 گاڑیوں میں 732 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 17 اگست 2024 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 91 ہزار 853 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

مزیدخبریں