ویب ڈیسک: صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملاہیرس کو شکست دینے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاملاہیرس کو شکست دینا جو بائیڈن کو ہرانے سے بھی زیادہ آسان ہے، کاملاہیرس نے بدترین معاشی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاملاہیرس کو انتخابات میں آسانی سے شکست دے دوں گا ، میں نہ جیتا تو امریکی معیشت ڈپریشن میں چلی جائے گی، جیت کر امریکا کو مضبوط بناؤں گا۔
واضح رہے امریکا میں صدراتی انتخابات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہورہے ہیں جس میں کاملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔