برازیل:سنسرشپ اقدامات پر ایکس آپریشن بند

12:12 PM, 18 Aug, 2024

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے برازیل میں ’سینسر شپ کے احکامات‘ کی وجہ سے آپریشن بند کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے دعویٰ کیا ہے کہ برازیل کے جج الیگزینڈر ڈی موریس نے احکامات نہ ماننے پر ایکس کے قانونی نمائندے کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی ایکس کا کہنا ہے کہ برازیل میں اپنی کارروائیاں بند کر رہے ہیں لیکن ملک میں ایکس کی سروس دستیاب رہے گی۔

ایکس کے مالک ایلون مسک کے برازیل کے جج الیگزینڈر ڈی موریس کے ساتھ آزادیٔ اظہارِ رائے، انتہائی دائیں بازو کے اکاؤنٹس بلاک کرنے اور ایکس پر غلط معلومات کے حوالے سے تعلقات پہلے ہی خراب چل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 2022ء میں برازیل کی سپریم کورٹ نے مقبول پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں