لاہور ہائیکورٹ کا نکاح نامے اور حق مہر کے حوالے سے بڑا فیصلہ
01:31 PM, 18 Dec, 2021
لاہور (پبلک نیوز) ہائیکورٹ نے نکاح نامے اور حق مہر کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کی ہدایت کر دی۔ عدالت کے مطابق حق مہر کے کالم میں کیش، منقولہ اور غیر منقولہ کے الگ الگ کالم بنائے جائیں۔ حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔ نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتطامات کئے جائیں۔ فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھنا چاہیں تو اسے حق مہر میں شامل کرنے کی بجائے الگ لکھیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے واصف علی وغیرہ کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے نکاح نامے میں اشیا کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ درخواست گزاروں نے جہیز واپسی کے حوالے سے ماتحت عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔