وزیراعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے یانہیں؟ اہم اجلاس آج

08:40 AM, 18 Dec, 2022

احمد علی
لاہور: وزیراعلی پنجاب کے خلاف عدم اعتماد لانی ہے یا نہیں ؟ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں قائد ن لیگ نواز شریف اور مریم نواز کی بھی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت متوقع ہے، پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے سے متعلق پارٹی سے رائے لی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ اور اتحادیوں کے 160 سے زائد اراکین عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اب چوہدری پرویز الہی پہ اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ چوہدری پرویز الہی کے حوالہ سے سخت فیصلہ لینے سے قبل چوہدری شجاعت سے بھی مشاورت کی جائے گی، چوہدری شجاعت سے آصف زرداری رابطہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے حوالے سے فیصلے پر اپنے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔
مزیدخبریں