ن لیگ نے پرویز الہیٰ کو لینے سے متعلق چودھری شجاعت کی ضمانت مانگ لی

02:17 PM, 18 Dec, 2022

احمد علی
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو لینے کے حوالے سے چودھری شجاعت حسین کی ضمانت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین ضامن بنیں تو پرویز الہٰی کو لینے پر غور کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کے بچوں میں دوری کی وجہ سے سیاسی معاملہ رُکا ہوا ہے، اسی لیے ن لیگ سے اتحاد بارے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین فی الحال پرویز الہٰی کے ضامن بننے کو تیار نہیں ہیں۔ ن لیگ کی قیادت نے بھی پرویز الہٰی کو لینے کے لیے کلیئرنس نہیں دی کیونکہ انہیں ایسا کرنے کے لیے پی ڈی ایم میں جانا ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ عدم اعتماد جمع کرانے کی تیاری کر رہی ہے، عدم اعتماد جمع نہ کروائی گئی تو سوچا جائے گا کہ ن لیگ اسمبلیاں تڑوانا چاہتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہٰی اہم ملاقات کے بعد اسمبلی توڑنے میں تاخیر چاہتے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد آئے تو معاملہ کچھ دن آگے چلا جائے گا۔ دوسری جانب پرویز الہٰی کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات جاری ہے، پی ٹی آئی یقینی طور پر اپنی جیتی ہوئی سیٹیں وزیراعلیٰ پنجاب کو نہیں دے گی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پرویز الہٰی کو ہاری ہوئی سیٹ ملے گی۔
مزیدخبریں