ڈسکہ میںشادی کی تقریب کے دوران دولہا انتقال کرگیا
04:31 PM, 18 Dec, 2023
ڈسکہ: شادی کی تقریب کے دوران دولہا انتقال کرگیا۔ ڈسکہ کے موضع ستراہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں میں آئی بارات کا دولہا ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا نعیم جب اسٹیج پر بیٹھا ہوا تھا تمام امور خوشیوں سے چل رہے تھے دودھ پلائی کی رسم ہونے والی تھی کہ دولہا نعیم کو ہارٹ اٹیک آجاتا ہے۔ دولہا کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔