صحافیوں کی جاسوسی کا الزام: پولیس پر بھاری جرمانہ عائد

09:29 AM, 18 Dec, 2024

ویب ڈیسک: شمالی آئرلینڈ کی عدالت نے صحافیوں کی غیرقانونی جاسوسی کرنے پر پولیس پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آزادی صحافت کیلئے یہ تاریخی فیصلہ انویسٹیگیٹری پاورز ٹربیونل نے صحافی بیری مک کیفری اور ٹریور برنی کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹرو پولیٹن پولیس نے دو بیلفاسٹ صحافیوں کی جاسوسی کی۔

فیصلے کے مطابق پولیس نے صحافیوں کے ذرائع کی شناخت کرنے کیلئے غیرقانونی طور پر ان کی جاسوسی کی۔

عدالت نے پولیس کو ہر صحافی کو چار ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی خفیہ نگرانی کی کارروائی غیر متناسب تھی، پولیس نے ملکی اور عالمی تحفظات کو نقصان پہنچایا۔

مزیدخبریں