جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت، مزید 5 ملزمان بیگناہ قرار

12:58 PM, 18 Dec, 2024

ویب ڈیسک:  جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی، جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

دوران سماعت پانچ ملزمان نے ضمانتیں واپس لینے کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے ملزمان کامران، عثمان قادری، شاہد خان، شایان سعید، سید دبیر الحسن کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں