ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ، اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے گھروں، ڈیروں پر چھاپوں کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز پر دباؤڈالنا بند کیا جائے،اراکین پر دباؤ اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رہنے پر ایوان میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر فوری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ناگزیر ہے، پارلیمانی پارٹی نے بانی تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا، پارلیمانی پارٹی نے 26 نومبر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تحریک انصاف اور قیادت اپنے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے۔
پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے مثبت سوچ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی،بانی تحریک انصاف چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے اور ترقی کرے،حکومت نے ملک کو جن مسائل سے دوچار کی کوشش کی،ملکی ترقی کے لیے مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا،سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،ملک میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔