نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم سامنے آگئیں 

04:32 PM, 18 Dec, 2024

(ویب ڈیسک )  حکومت  نے نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری کرلی۔

ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ مجوزہ ترمیم    کے مطابق   نان فائلرز پر آٹھ سو سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی،   نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے ، نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شئیرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی ۔

مجوزہ ترمیم  کے تحت   نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے ، نان  فائلز ایک حد سے زیادہ بیکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے ۔تاہم نان فائلرز  کو موٹر سائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی ۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے ، غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے ،  غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی ۔

  مجوزہ ترمیم  کے تحت ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی لسٹ جاری کریگا انکے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں گے ،  پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا ۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق  سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے ،سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن  کے دو دن بعد ان فریز کر دیے جائیں گے ، اکاؤنٹس ان فریز کرنے کیلئے چیف کمیشنر کے پاس اپیل کرنا ہوگی  ۔

مجوزہ ترمیم کے تحت   فائلر کے والدین اور اولاد پچیس سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہونگے۔

مزیدخبریں