(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا اعلان کردیا، منصوبے کا آغاز سال 2025 میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کے لیے چینی کمپنی ہواوے کا وفد جنوری میں دورہ کرے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دورہ چین کے دوران چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر بات چیت کی۔
سمارٹ سٹی منصوبہ میں ایک کلک پر سکول، ہسپتال، اور کنسٹرکشن ایریاز کے لائیو مناظر دستیاب ہوں گے، لاہور سمارٹ سٹی کے تحت ٹریفک اور سیکیورٹی کے جدید انتظامات کیے جائیں گے۔ سمارٹ سٹی کے اگلے مرحلے میں ون ایپ پیمنٹس اور اے آئی سائبر سیکیورٹی سسٹم شامل ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے منصوبے کے تحت چینی ماڈل پر لاہور کی ترقی کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں ۔اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہریوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔