پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 18 فروری 2021
07:14 AM, 18 Feb, 2021
سینیٹ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری روز، یوسف رضاگیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا گیاسمندرپارپاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، صحیح سرمایہ کاری نہیں آئے گیسینیٹ الیکشن کے لئے پنجاب میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری، تحریک انصاف کے اعجاز چودھری کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئےتحریک انصاف کی فرحت شہزادی نے سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، فرحت شہزادی نے خواتین کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھےتحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں حاصل کرے گی، فواد چودھری کہتے ہیں پی ٹی آئی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت ہوگی