ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

10:12 AM, 18 Feb, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک : ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس نے اس فہرست میں ایلون مسک کی چھ ہفتوں کی حکومت کو ختم کرتے ہوئے دنیا کا سب سے امیر شخص ہونے کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق منگل کو اسٹاک مارکیٹ گرنے کے باعث ٹیسلا کے شئیرزکی قیمت 2.4 فیصد گرگئی اورایلون مسک کو تقریبا 4.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ، جو بلومبرگ ارب پتی انڈیکس رینکنگ میں انہیں دوسرے نمبر پر لانے کے لئے کافی تھا۔ حالانکہ جیف بیزوس کی مجموعی دولت میں بھی کمی ہوئی - لیکن اس کا خسارہ اتنا زیادہ نہیں تھا ، جیف بیزوس ایلون مسک کے مقابلے میں صرف $ 372 ملین کا نقصان اٹھایا۔ یہ ان کے امیر ترین شخص کے ٹائٹل کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کافی تھا جو انہوں نے تقریباً تین سال تک برقرار رکھا۔

بلوم برگ کے مطابق ایلون مسک کے 190 بلین ڈالر کے مقابلہ میں بیزوس کی دولت 191 بلین ڈالر ہے۔ ایلون مسک نے یہ ٹائٹل گزشتہ سال جنوری میں حاصل کیا تھا ، جب ٹیسلا کا اسٹاک آسمان کو چھو رہا تھا۔ سال 2020 کے دوران ٹیسلا کے 170 ملین حصص کی مالیت میں 106 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ، کیونکہ سال کے دوران حصص میں 743 فیصد کا اضافہ ہوا ۔2020 میں بھی جیف بیزوس کے اس ٹائٹل کے ایک مضبوط امیدوار تھے۔ کمپنی میں ایمیزون کے سی ای او کا حصہ 2020 میں 75 بلین ڈالر بڑھ کر 173.3 بلین ڈالر ہوگیا ، کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے ایمزون کی سیل زبردست اضافہ ہوا۔

واضع رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ، جیف بیزوس نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے سی ای او کی حثیت سے سبکدوش ہو رہے ہیں ۔دریں اثنا ، بل گیٹس 137 بلین ڈالر کی مالیت کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں