گوگل کو 13 لاکھ ڈالرجرمانہ

03:20 PM, 18 Feb, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: گوگل پر ایک بار پھر 11 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد ہوا ہے جو تقریباً 13 لاکھ ڈالر بنتے ہیں۔ یہ جرمانہ فرانس کے سرکاری ادارے نے عائد کیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کمپنی کو فرانس میں موجود ہوٹلوں کی درجہ بندی درست نہ دکھائے جانے پر عائد جس کے بارے میں غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گوگل یہ جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

سرچ انجن گوگل پر جرمانہ مکمل تحقیقات کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل فرانسیسی حکام اپنی تحقیقات مکمل کیں۔ یہ تحقیقات مختلف ہوٹلوں کی انتظامیہ اور مالکان کی جانب سے شکایات پر فرانس کی بدعنوانی اور مسابقت کی ایجنسی نے 2019ء اور 2020ء میں شروع کیں۔

گوگل کا اس حوالے سے مؤقف دیا ہے کہ الگورتھم میں بنیادی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں، اب فرانس میں ہوٹلوں کو سرکاری طور پر جاری کی گئی ترتیب کے مطابق دکھایا جائے گا۔

مزیدخبریں