پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے، 18 فروری 2021

04:15 PM, 18 Feb, 2021

شازیہ بشیر

گلگت بلتستان حکومت کامحمدعلی سدپارہ کیلئےسول اعزازت دینےکااعلان، اسکردوایئرپورٹ عظیم کوہ پیماکےنام سےمنسوب کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیرسیاحت راجہ ناصرعلی خان کی کوہ پیما کی ساجد سدپارہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

قومی ہیرو،عظیم کوہ پیما کو خراج عقیدت پیش، ٹوئٹر بھر گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے فینز کے محبت بھرے پیغامات، پینٹرز نے پہاڑوں کےعاشق کی تصویر میں رنگ بھر دیئے

پنجاب سے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، پی ٹی آئی کے علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ کامیاب قرار پائے، خواتین کی نشستوں پر ڈاکٹر زرقا اور ن لیگ کی سعدیہ عباسی سینیٹر منتخب ہوگئیں۔

آرٹیکل 59 میں خفیہ ووٹنگ کا کوئی ذکر نہیں، ن لیگ،پی پی نےمیثاق جمہوریت میں ہارس ٹریڈنگ تسلیم کی، اب یہ ہارس ٹریڈنگ رکے گی یا نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتے، سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ ریفرنس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان کے ریمارکس

سینیٹ انتخابات، یوسف رضاگیلانی، فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور، سابق وزیراعظم کے کاغذات پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد، الیکشن کمیشن نے پرویز رشید کے کاغذات مسترد کر دیئے

مزیدخبریں