کترینہ کیف اور سلمان خان زخمی، تصویریں لیک!

12:32 PM, 18 Feb, 2022

Rana Shahzad
نئی دہلی: سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ' ٹائیگر 3' کی شوٹنگ ان دنوں دہلی میں جاری ہے۔ اس دوران ان دونوں ستاروں کی تصاویر سیٹ سے لیک ہو گئی ہیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔ اس تصویر میں سلمان-کترینہ بری طرح زخمی حالت میں نظر آ رہے ہیں۔ ' ٹائیگر 3' کے سیٹ سے لیک ہونے والی تصاویر میں کترینہ کیف اور سلمان خان زخمی نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کے چہروں پر کئی زخم آئے ہیں، یہاں تک کہ سلمان خان کے چہرے سے خون ٹپکتا ہوا نظر آرہا ہے۔ تاہم مداحوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے . یہ تصاویر ' ٹائیگر 3' کے سیٹ کی ہیں جہاں کترینہ اور سلمان اسٹنٹ کرتے نظر آئے تھے۔ ان تصاویر میں کترینہ جنگی جیکٹ اور جینز پہنے نظر آرہی ہیں جب کہ سلمان خان ٹی شرٹ کے ساتھ ٹراؤزر میں نظر آرہے ہیں۔ ان دونوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس فلم میں بھی شائقین کو کافی ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔ کترینہ کیف نے دہلی پہنچتے ہی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سیلفی شیئر کی۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا- 'موسم سرما کا سورج۔' اس تصویر میں کترینہ کو سفید ٹی شرٹ دیکھا گیا۔
مزیدخبریں