کراچی : پولیس ہیڈ آفس پر حملہ،2 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

08:03 AM, 18 Feb, 2023

احمد علی
کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔ تفصلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگروں کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کروالیا گیا تھا ۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے ، ایک دہشتگرد چوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک نے خود کو اڑا لیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کی شناخت زالا نور اور کفایت اللہ کے نام سےہوئی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ خودکش دھماکا کرنے والا دہشت گرد زالا نور ، شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھتا تھا جب کہ سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا تھا ، دہشت گرد کفایت اللہ لکی مروت کا رہائشی تھا۔ تیسرے دہشت گرد بارے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
مزیدخبریں