وزیراعظم کا کراچی حملے میں شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج دینے کا اعلان

09:20 AM, 18 Feb, 2023

احمد علی
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کراچی پولیس آفس پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور شہید 2 پولیس، 1 رینجر اہلکار اور 1 سویلین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کی ہے جبکہ آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں رینجرز، افواج، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ایک گھنٹے طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشنل تیاری، پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ہوگی ، دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہوگا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
مزیدخبریں