مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہوتو خود کو پھانسی پر چڑھادوں گا،شیخ رشید
12:28 PM, 18 Feb, 2023
اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہوا تو خود کو پھانسی پر چڑھادوں گا ، اللہ نہ دبائے تو شیخ رشید کبھی نہیں دبے گا ۔ اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھ سے موبائل فونزکے پاس ورڈ مانگ رہے تھے مین نے وہ بھی بتا دیے تھے ، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا تھا کہ جہاں فواد چوہدری کو رکھا گیا تھا ، مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی تھی ، مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا بھی کہا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو میراخیال تھا کہ ریٹائر ہوجاؤں لیکن اب میں انہیں ختم کرکے ہی دم لوں گا ، مجھے حکومت جانتی نہیں ہے ، میری کسی سے بھی لڑائی نہیں ہے ، مجھے لگتاہے سسرال دوبارہ جانا ہی پڑے گا، مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہوتو خود کو پھانسی چڑھا دوں گا۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آج عدالت سے درخواست کی ہمارے گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے 7 لاکھ روپے لےگئے ۔