پشاور:بس اور کار کےخطرناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

08:42 AM, 18 Feb, 2024

ویب ڈیسک:  بس اور موٹر کار کے خطرناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بس اور موٹر کار کے تصادم میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر کار اور موٹر سائکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، نعشوں کو ہسپتال منتقل دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث دو بسیں آپس میں ٹکرانے سے 12 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں