ویب ڈیسک: پی ایس ایل9 کا میلہ جاری ہے۔ افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے آئے۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 196رنز کا ہدف دیا۔ لاہور قلندرزکی جانب سے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائےگئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 18.2اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے لاہور قلندرز کو شکست دیدی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان اور سلمان علی آغا کی 138 رنز کی شاندار پارٹنر شپ کی بدولت فتح سمیٹی ،کپتان شاداب خان نے 74 اور سلمان علی آغا نے 63 رنز بنائے۔زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کرباؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔
اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم
ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز۔
لاہور قلندرز کی ٹیم
فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکن ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویز، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔