پاکستان میں ایکس(ٹوئٹر)سروس بحالی کے بعد پھرمتاثر،صارفین پریشان

10:46 AM, 18 Feb, 2024

ویب ڈیسک: گھنٹوں بند رہنے کے بعدٹوئٹر ( ایکس)سروس پاکستان میں بحالی کے بعد دوبارہ متاثرہوئی ہے جس کی وجہ سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کم ازکم 12, گھنٹے بعد بھی ملک بھر میں ٹوئٹر کی سروسز تک رسائی ممکن نہیں،ریئل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk نے رات 9 بجے کے قریب ملک بھر میں ایکس کی بندش کی اطلاع دی۔

بندش کے بعد ایکس صارفین پوسٹس دیکھنے سے قاصر ہیں کیونکہ جب بھی ایکس کا پیج لوڈ کرنے کی کوشش کی گئی تو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق  رات 9:01 بجے بندش کی کم از کم 185 رپورٹیں موصول ہوئیں، جو رات 9:24 بجے تک بڑھ کر 239 ہو گئیں۔

دریں اثنا، سائبر سیکیورٹی واچ ڈاگ ”نیٹ بلاکس“ نے بھی ”لائیو میٹرکس“ کا حوالہ دیتے ہوئے بندش کی تصدیق کی، جس میں ایکس کیلئے پاکستان میں قومی سطح پر ایک نئی رکاوٹ کو ظاہر کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین وی پی این کے ذریعے ایکس تک رسائی کو ممکن بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کو حال ہی میں اکثر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کی بندش کا سامنا رہا ہے، خاص طور پر عام انتخابات 2024 کے تناظر میں جاری صورتحال کے دوران چند ماہ کے درمیان سوشل میڈیا کو بلاک کیا گیا۔

مزیدخبریں