(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے،بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اراکین کے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اراکین کل الیکشن کمیشن جاکر دستاویز جمع کرائیں گے۔