اداکارہ حرا مانی کا مبینہ جھگڑا، معاملہ تھانے پہنچ گیا

03:41 AM, 18 Jan, 2022

Rana Shahzad
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ حرامانی اور ان کی سابقہ مینجر کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرنے لگا، مبینہ مارپیٹ،ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا معاملہ تھانے پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ حرامانی کے خلاف کراچی پولیس کو باقاعدہ شکایت موصول ہوگئی، شکایت ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔ شکایت میں حرامانی، طلحہ جمال پرمبینہ ہراساں، مارپیٹ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس نے شکایت ناظم آباد تھانے کو بھیج دی۔ پولیس نے سابقہ مینجر نزہت عابد سے تمام کوائف اور ثبوت مانگ لئے جبکہ پولیس نے ثبوت، دھمکی آمیز میسجز اور تمام تفصیلات کے ساتھ نزہت عابد جعفری کو بیان قلمبند کرنے کے لئے بھی بلوالیا۔ ناظم آباد پولیس نے درخواست پر کارروائی کرکے رپورٹ ہومن رائٹس کمیشن آفس پاکستان اور ایڈشنل آئی جی کو ارسال کردی۔ ایس ایچ او ناظم آباد راو دلشاد کے مطابق نزہت عابد جعفری کی رہائش ناظم آباد تھانے کی حدود میں ہے جبکہ نزہت عابد کا دفتر درخشاں تھانے کی حدود میں آتا ہے۔ ایس ایچ او ناظم آباد کا کہنا ہے کہ رپورٹ پر اعلی حکام قانون کے مطابق کارروائی کرینگے، تاحال ناظم آباد تھانے میں اس حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ چند روز قبل بھی نزہت عابد نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام سے شکوہ کیا تھا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں نزہت عابد جعفری کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حرا مانی نے مجھ پر تشدد کیا ،گالیاں دی ہیں،اس حوالہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر چکی ہوں تاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال خاموشی برقرار ہے ۔
مزیدخبریں