واٹس ایپ پر نمبر محفوظ کئے بغیر میسج یا فون کرنے کا طریقہ

08:52 AM, 18 Jan, 2022

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ پر دوسروں کو میسج بھیجنے یا فون کرنے کیلئے نمبر محفوظ کرنے سے چھٹکارا، صرف آسان سے طریقے اختیار کریں اور دوسروں سے رابطے میں رہیں۔ دنیا بھر کے صارفین بھی واٹس ایپ سے اس کا سادہ فیچر یا طریقہ شامل کرنے کی درخواستیں کرتے رہے ہیں۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ واٹس ایپ اسے کب شامل کرتا ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ پر میسج یا بات کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے موبائل فون میں مطلوبہ نمبر سیف کیا جائے۔ اس کے بعد ہی واٹس ایپ فون یا میسج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کلک ٹو چیٹ اور واٹس ڈائریکٹ نامی فری ایپس کی بدولت آپ دوسروں کا فون نمبر محفوظ کئے بغیر اس سارے عمل کو آٹومیٹک بنا سکتے ہیں۔ ان ایپس کو اپنے موبائل فون میں انسٹال کرنے کے بعد اس میں اپنا کنٹری کوڈ شامل کرکے آپ بلا جھجک واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے فون فون براؤزر پر https://wa.me/cccxxxxxxxxxx ٹائپ کریں۔ ان میں کی جگہ کنٹری کوڈ لکھیں لیکن + نشان ٹائپ نہ کریں اور اس کے بعد پورا مطلوبہ نمبر ٹائپ کرکے لکھ دیں۔ لکھیں لیکن کوئی بریکٹ یا ڈیش وغیرہ استعمال نہ کریں۔ آپ براؤزر میں بار بار استعمال کرنے کیلئے اسے بُک مارک بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد واٹس ایپ آپ سے چیٹ بٹن جاری کرنے کو پوچھے گا۔ اسے دباتے ہی واٹس ایپ کی ایپ کھل جائے گی اور اب آپ کال، ٹیکسٹ میسج یا پھر وائس میسج بھی بھیجنے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مزیدخبریں