شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت غیور اور بہاوالدین کے نام سے ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں گولیاں اور ہتھیار برآمد کر لیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔