پی پی ایس سی نے امتحانات میں نقل روکنے کیلئے جیمرز لگانے شروع کردیے

09:14 AM, 18 Jan, 2023

احمد علی
امتحانات میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی سینٹرز میں جیمرز لگانا شروع کر دیے ہیں ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ظفر اقبال نے بتایا کہ سینٹرز میں موبائل فون کا استعمال روکنے کے لیے جیمرز لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی ایس سی کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے پی سی ٹو کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔ چیئرمین ظفر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مزید بھرتیوں کی اجازت مانگی ہے، پی پی ایس سی میں 300 بھرتیوں کا کہا ہے ۔
مزیدخبریں